National

مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خیرمقدم کیا

مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی، 17 فروری :وزیر اعظم نریندر مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ہندوستان پہنچنے پر پروٹوکول کو توڑتے ہوئے خود ہوائی اڈے پر آکر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسٹر مودی نے پالم ٹیکنیکل ایریا میں شام دیر گئے قطر کے امیر کا خیرمقدم کیا۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں، انہوں نے لکھا، ’’میرے بھائی قطر کے امیر ایچ ایچ شیخ تمیم بن حمد الثانی کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر گیا۔ میں ان کے ہندوستان کے کامیاب دورے کی خواہش کرتا ہوں اور کل ہماری ملاقات کا منتظر ہوں۔ ہوائی اڈے سے ہوٹل پہنچنے کے بعد، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے قطر کے امیر سے ایک بشکریہ ملاقات کی۔ مسٹرحمد الثانی کا کل صبح راشٹرپتی بھون کے صحن میں ایک رسمی استقبال کیا جائے گا۔ وہ راج گھاٹ جائیں گے اور مہاتما گاندھی کو ان کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم سے دو طرفہ ملاقات ہوگی۔ قطر کے امیر کل شام صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ راشٹرپتی بھون میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ اس کے بعد رات میں وہ وطن واپس ہوجائیں گے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments