National

مندر توڑنے کی بی جے پی کی سازش بے نقاب: عام آدمی پارٹی

مندر توڑنے کی بی جے پی کی سازش بے نقاب: عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، 20 مارچ :) دہلی کے میور وہار فیز 2 میں واقع ایک مندر کو منہدم کرنے کے لئے بلڈوزر اور پولیس بھیجنے پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کیا۔ اے اے پی کی سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر آتشی نے آج کہا، "دہلی کے لوگوں کے سامنے مندر توڑنے کی بی جے پی کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ بی جے پی پہلے مندر کو گرانے کا حکم دیتی ہے اور پھر پولس اور بلڈوزر بھیجتی ہے، لیکن جب لوگ احتجاج کرتے ہیں تو کہتی ہے ہم نے نہیں بھیجا۔ بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ اس کی ڈبل انجن کی حکومت میں مندر توڑنے کے لئے پولیس اور بلڈوزر کس نے بھیجا۔" انہوں نے کہا کہ ’’پہلے بی جے پی مندر کو گرانے کا حکم دیتی ہے، پھر پولیس بھیجتی ہے، پھر ڈی ڈی اے کے بلڈوزر بھیجتی ہے۔ دیر رات گئے جب وہاں کے لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں، تو بی جے پی کہتی ہے کہ ہم نے بلڈوزر نہیں بھیجے، ہم تو روک رہے ہیں۔ یہ صاف ظاہر ہے کہ مندر توڑنے کی یہ سازش صرف اور صرف بی جے پی کی ہے اور جب ان کی یہ سازش دہلی کے لوگوں کے سامنے آگئی ہے، تو وہ ڈرامہ کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہاں کے میور وہار علاقے میں آج مندروں کو توڑنے کے لئے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) پہنچی لیکن کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments