International

مہلت ختم ہونے تک اسرائیل کا مکمل انخلا نہیں ہو گا ، لبنانی صدر کا اندیشہ

مہلت ختم ہونے تک اسرائیل کا مکمل انخلا نہیں ہو گا ، لبنانی صدر کا اندیشہ

لبنانی صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ "ہمیں اندیشہ ہے کہ کل (18 فروری) تک جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کو یقینی نہیں بنایا جا سکے گا۔ اس حوالے سے لبنان کا جواب متحد اور جامع قومی موقف کی صورت میں سامنے آئے گا۔ اہم چیز اسرائیلی انخلا ہے، حزب اللہ کے ہتھیار کا معاملہ لبنانیوں کے متفقہ حل کے ضمن میں آتا ہے"۔ اس سے قبل آج پیر کے روز جوزف عون نے فائر بندی معاہدے کے سرپرستوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مہلت ختم ہونے سے قبل اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مائل کرنے میں لبنان کی مدد کریں۔ لبنان اپنے ذمے داران کی زبانی یہ باور کرا چکا ہے کہ فائر بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے وہ کسی اضافی توسیع کو قبول کرنے سے انکار کر دے گا۔ یہ معاہدہ امریکا اور فرانس کی وساطت سے طے پایا تھا جس کا نفاذ 27 نومبر کو شروع ہوا۔ معاہدے میں ساٹھ روز کے اندر لبنان سے اسرائیل کا مکمل انخلا مذکور ہے۔ بعد ازاں اس میں 18 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ لبنانی ایوان صدارت کی جانب سے جاری بیان میں عون کا کہنا ہے کہ "ہم اسرائیل کو معاہدے کی پاسداری ، مقررہ تاریخ تک انخلا اور قیدیوں کی واپسی کے لیے مائل کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر رابطے کر رہے ہیں"۔ معاہدے میں لبنانی سرحد کے پار حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بم باری کا تبادلہ روکنا بھی مذکور ہے۔ معاہدے میں جنوبی لبنان میں ملکی فوج اور اقوام متحدہ کی عارضی امن فوج (یونیفل) کی تعیناتی، دریائے لیطانی کے جنوبی علاقے سے حزب اللہ کا انخلا، اس کے عسکری ڈھانچے کی تحلیل اور وہاں لبنانی فوج کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں مغربی اور وسطی سیکٹروں کے زیادہ تر دیہات سے نکل چکی ہے تاہم وہ مشرقی سیکٹر کے بعض دیہات میں ابھی تک موجود ہے۔ یہاں وہ تقریبا روزانہ کی بنیاد پر وسیع پیمانے پر دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیاں کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی فضائی حملے بھی کیے جن میں متعدد لوگ ہلاک ہوئے۔ حزب اللہ تنظیم کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے اتوار کے روز ایک بیان میں لبنانی ریاست پر ذمے داری عائد کی کہ وہ 18 فروری تک اسرائیلی فوج کے انخلا کو یقینی بنانے پر کام کرے.

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments