Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

شوہر کبیر خان کے بارے میں سلمان خان کا تبصرہ بالکل پسند نہیں آیا، منی ماتھور

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

شوہر کبیر خان کے بارے میں سلمان خان کا تبصرہ بالکل پسند نہیں آیا، منی ماتھور
شوہر کبیر خان کے بارے میں سلمان خان کا تبصرہ بالکل پسند نہیں آیا، منی ماتھور — September 22, 2026
ریئلٹی شو کی فاتح ٹیلی ویژن ہوسٹ، اداکار اور ماڈل منی ماتھور نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کی جانب سے اپنے شوہر کے بارے میں تبصرہ انھیں پسند نہیں آیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پرائم ویڈیو کے ریئلٹی شو الائنس کی جس قسط میں اپنے بھائی سہیل خان کی حوصلہ افزائی کے لیے سیٹ پر پہنچے وہ مداحوں میں خاصا مقبول ہوا۔

شو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منی ماتھور نے کہا انہیں سلمان کا یہ کہنا اچھا نہیں لگا کہ ان کے شوہر اور فلمساز کبیر خان ان سے ڈرتے ہیں۔ 51 سالہ منی ماتھور نے اعتراف کیا کہ وہ سلمان خان کو بہت پسند کرتی ہیں، لیکن ان کا یہ تبصرہ اچھا نہیں لگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ انہیں زیادہ تر کبیر خان کی اہلیہ کے طور پر جانا جاتا رہا ہے، اس لیے یہ ان کے لیے خوش آئند تھا کہ شو میں سلمان سمیت لوگوں کو ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو کو دیکھنے کا موقع ملا۔

ٹاک شو ہوسٹ نایاندیپ رکشت سے گفتگو میں انھوں نے کہا سلمان خان کی موجودگی پر ہاؤس کے دیگر شرکا کے حیرت زدہ ردعمل کو دیکھنا بھی ان کے لیے بہت دلچسپ تھا۔

منی ماتھور نے کہا کہ سب کو منہ کھولے اور حیرت سے سلمان خان کو دیکھتے ہوئے کہنا یہ واقعی ہو رہا ہے؟ سلمان خان ہمارے ساتھ بیٹھ کر کافی پی رہے ہیں، دیکھنا بہت مزے دار تھا۔ ہمیں فائنل سے دو تین دن پہلے ہاؤس میں ایسی ہی توانائی کی ضرورت تھی۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بہت سے تجربات شیئر کیے، ہمارا حوصلہ بڑھایا اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ مذاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ منی ماتھور کے شوہر اور معروف ہدایت کار کبیر خان اور سلمان خان تین ہندی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ جن میں ایک تھا ٹائیگر (2012)، بجرنگی بھائی جان (2015) اور ٹیوب لائٹ (2017) شامل ہیں۔

الائنس کی میزبانی کنال کیمو نے کی، منی ماتھور نے الائنس کا ٹائٹل کے ساتھ 50 لاکھ روپے لا انعام حاصل کیا۔ شو میں سہیل خان، روی کشن، کشال ٹنڈن، نکھل چناپا، ڈیزی شاہ، ارسلان گونی، زید دربار، ریوا کشن، روہی دوسانی، ونشج سنگھ، ارمان کھیڑا، ڈیلبر آریا، پائل دھارے، سبی سوری اور ڈولی جاوید شامل تھے۔

ریئلٹی شو کی فاتح ٹیلی ویژن ہوسٹ، اداکار اور ماڈل منی ماتھور نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کی جانب سے اپنے شوہر کے بارے میں تبصرہ انھیں پسند نہیں آیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn