پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے۔ اپنے بیان میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998ء سے 2010ء تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006ء) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
Source: social media
آئی سی سی نے سری لنکن اسپنر پر پابندی لگا دی
بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
بمراہ نمبر ون گیندباز، یشسوی اور کوہلی کی چھلانگ
ہندستان نے کانپور ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کو 2-0 سے ہرادیا
سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
انگلینڈ کی پاکستان کو آسانی سے ہرانے کی بات کرنا حماقت ہے: سابق انگلش کپتان ناصر حسین
افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب