پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان جبکہ آغا سلمان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
Source: social media
متنازع باکسر ایمان خلیف کی ایک اور میڈیکل رپورٹ لیک، مرد قرار
پیرو میں میچ کے دوران بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاک ہوگیا
پہلا ون ڈے؛ کینگروز سے شکست! رضوان نے لب کشائی کردی
یہ ملتان نہیں! ایم سی جی ہے، بیبی۔ کمنٹیٹر کا تبصرہ وائرل
کائلان ایمباپے خراب فارم کے باعث فرانس کی ٹیم سے باہر
میڈیکل رپورٹ لیک ہونے پر الجیرین باکسر ایمان خلیف کی میڈیا کیخلاف قانونی کارروائی