Activities

محفل خواتین کے ماہانہ اجلاس میں کتاب منظوم احادیث نبویہ کی رسم اجرا

محفل خواتین کے ماہانہ اجلاس میں کتاب منظوم احادیث نبویہ کی رسم اجرا

محفل خواتین کا ماہانہ اجلاس اردو ہال حمایت نگرمیں منعقدہوا۔ اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر محمد مسعود احمد کی کتاب”منظوم احادیث نبویہ “ کی رسم اجراءعمل میں آئی۔ شبینہ فرشوری نے کہاکہ کتاب میں پروفیسر محمد مسعود احمد نے سو منتخب احادیث کو اشعار کے ذریعہ پیش کیاہے۔ احادیث کاانگریزی ترجمہ بھی ساتھ ہی ساتھ پیش کیاگیا۔ اس سے قبل پروفیسر مسعود کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ اس کتاب کوایمازون سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔ علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ مقابلہ جات میں حصہ لینے والی طالبات میں یہ کتاب تقسیم کی گئی۔اس موقع پرادھیش رانی باوا، انیس عائشہ،ثریا جبین اور وزیرسلطانہ اور مختلف اسکولس کی طالبات موجود تھیں۔ ادبی اجلاس وشعری نشست کی نظامت رفیعہ نوشین نے انجام دی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments