کینساس (12 جولائی 2026): سوئٹزرلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کی پرتگالی ریفری سے تلخ کلامی ہو گئی۔ آج فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے دوران دفاعی چیمپئن کپتان لیونل میسی کی میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے جواو پینیرو سے تلخ کلامی ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر میچ کی کئی ایسی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں اسٹار فٹبالر کے چہرے پر سخت غصے کے آثار نمایاں ہیں اور انہوں نے اپنی انگلی ریفری کے چہرے کی جانب اٹھا رکھی ہے۔ ویڈیوز میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر بھی دکھائی دیے۔ ”ای ایس پی این” کے مطابق میسی نے ریفری سے کہا کہ میں آپ سے احترام کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ تو آپ بھی مجھ سے احترام کے ساتھ بات کریں، اور میری بے عزتی نہ کریں۔ واضح رہے کہ میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا، جس کے باعث فیصلہ اضافی وقت میں ہوا اور ارجنٹینا نے دو گول داغ کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا