Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مہالیا میں ایڈن گارڈن میں میگا شو، آگمانی کی تقریب میں وزیراعظم آ سکتے ہیں

Admin
By Admin
Sep 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DELHI MEIN SFA KA PROTEST, GANG-RAPE CASE MEIN ACTION KI MAANG

مہالیا میں ایڈن گارڈن میں میگا شو، آگمانی کی تقریب میں وزیراعظم آ سکتے ہیں
مہالیا میں ایڈن گارڈن میں میگا شو، آگمانی کی تقریب میں وزیراعظم آ سکتے ہیں — September 02, 2026
مہالیا میں ایڈن گارڈن میں میگا شو، آگمانی کی تقریب میں وزیراعظم آ سکتے ہیں
ترنمول کو زیر کر کے پہلی بار بنگال پر بی جے پی نے قبضہ کیا ہے۔ سیاسی تبدیلی کے بعد بنگال میں یہ پہلی بار دورگا پوجا ہے۔ اس بار کی اما آگمانی کو شاندار بنانے کے لیے شوبھندو حکومت مصروف عمل ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اس بار مہالیا پر ایڈن گارڈنز میں میگا تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی بھی اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔
آئندہ 10 اکتوبر کو مہالیا ہے۔ ہاتھ میں ایک ماہ سے کچھ زیادہ وقت ہے۔ ابھی سے تقریب کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کی طرف سے اس تقریب سے متعلق کاموں کے لیے ٹینڈر طلب کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس تقریب میں کیا ہو سکتا ہے؟ ذرائع کے مطابق، بنگال کی دورگا پوجا کی تاریخ، لوک ثقافت، دھونچی ناچ، چھاو¿ ناچ کے ساتھ ایک پرجوش تقریب ہوگی۔ یقیناً اس تقریب میں ڈھاکی بھی ہوں گے۔
ترنمول کے دور میں ریاست کی متعدد پوجاوں کے ساتھ رہنما اور وزراءمنسلک تھے۔ اس لیے فطری طور پر سیاسی تبدیلی کے بعد پوجا کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے۔ اگرچہ ریاستی حکومت کی طرف سے بار بار کہا گیا ہے کہ پوجا جیسی ہے، ویسی ہی رہے گی۔ کیونکہ دورگا پوجا کا مطلب صرف خوشی یا جشن میں ڈوبنا نہیں ہے۔ دورگا پوجا کے ساتھ مجسمہ ساز، روشنی کے فنکار، لباس کے تاجر، ڈھاکی، پنڈال بنانے والے، ٹرانسپورٹ ورکرز، ریستوراں کے مالکان اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کی آمدنی وابستہ ہے۔ اس لیے کسی بھی طرح کسی کی روزی روٹی میں خلل نہ پڑے، اس پر ریاستی حکومت کی نظر ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈن گارڈنز میں میگا تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تقریب کے ذریعے بنگال کی دورگا پوجا کو بین الاقوامی سطح پر پہنچانا ہی شوبھندو حکومت کا مقصد ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔تاہم میگا تقریب کا اہتمام کر لینا ہی کافی نہیں، ایڈن کی حفاظت اور سلامتی کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سب کچھ ٹھیک رہا تو ہی کولکاتا کے مرکز میں اس طرح کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، ایسی خبر ہے۔

مہالیا میں ایڈن گارڈن میں میگا شو، آگمانی کی تقریب میں وزیراعظم آ سکتے ہیں...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn