Entertainment

مداح نے عالیہ بھٹ کا بازو پکڑ لیا، زبردستی تصویر بنوانے کی کوشش

مداح نے عالیہ بھٹ کا بازو پکڑ لیا، زبردستی تصویر بنوانے کی کوشش

اداکارہ عالیہ بھٹ کیساتھ مداح نے زبردستی تصویر بنوانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے اس بےجاضد کو تحمل اور نرمی سے سنبھال لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں اداکارہ کاجول اور رانی مکرجی کے خاندان نے مذہبی تقریب کا انعقاد کیا۔ 32 سالہ عالیہ بھٹ تقریب میں شرکت کےلیے پہنچی، تو اس دوران مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اورتصویر کھنچوانے کےلیے اصرار کرنے لگا۔ یکدم پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے تھوڑی سی بدنظمی پیدا ہوئی لیکن اداکارہ نے صبر اور تحمل سے صورتحال کو سنبھال لیا۔ عالیہ بھٹ نے سیکیورٹی کے لیے موجود اہلکاروں کو روک دیا اور کہا کہ زیادہ ہنگامہ نہ کریں، اس کے بعد مداح کے ساتھ تصویر بنوائی اور پھر آگے بڑھ گئیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments