سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن نے لاس ویگاس کے ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کو مُکا مار کر زمین پر گرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مائیک ٹائسن کو لاس ویگاس کے ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں کینیلو الواریز اور ٹیرینس کرافورڈ کی میگا فائٹ سے پہلے مسٹر بیسٹ کو مکا مار کر زمین پر گراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں مائیک ٹائسن اور مسٹر بیسٹ کے ساتھ مشہور سعودی باکسر ترکی الالشیخ بھی نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں مسٹر بیسٹ یہ کہتے ہیں کہ مائیک ٹائسن ابھی مجھے مُکا مارنے والے ہیں کیونکہ ریاض سیزن کی بدولت ایک گھنٹے میں کینیلو اور کرافورڈ کے درمیان ایک زبردست مقابلہ ہونے والا ہے جو آپ سب لوگوں کو دیکھنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے کہ ایک نامور باکسر کا زور دار مُکا پڑنے کے بعد کیسا محسوس ہوتا ہے، میں ابھی مائیک ٹائسن سے ایک مُکا کھانے جا رہا ہوں۔ مسٹر بیسٹ کی بات پوری ہوتے ہی مائیک ٹائسن فوراََ ان کو ایک مُکا مار دیتے ہیں اور وہ ہانپتے ہوئے زمین پر گر جاتے ہیں۔ مسٹر بیسٹ کو مُکا مار کر گرانے کے بعد مائیک ٹائسن اُنہیں خود پکڑ کر اُٹھاتے بھی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟