Entertainment

ہماری جیل میں سُرنگ ؟ اداکار اسرانی کی آخری دو فلمیں اُن کے بغیر ریلیز ہوں گی

ہماری جیل میں سُرنگ ؟ اداکار اسرانی کی آخری دو فلمیں اُن کے بغیر ریلیز ہوں گی

ممبئی : اپنی شاندار اداکاری اور منفرد ڈائیلاگ ڈلیوری سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار اسرانی کی دو فلمیں ان کی زندگی میں ریلیز نہ ہوسکیں۔ بالی وُوڈ کے ممتاز اور ہر دلعزیز اداکار اسرانی جو سنجیدہ کرداروں سے لے کر مزاحیہ کرداروں تک میں نکھار پیدا کرنے کا ہنر رکھتے تھے، گزشتہ روز اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ تقریباً 6 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے 350 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی وفات کے بعد ان کی دو فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں جن کے نام ’بھوت بنگلہ‘ اور ’حیوان‘ ہیں۔ ان دونوں فلموں کی ہدایت کاری پریہ درشن نے کی ہے جبکہ مرکزی کردار میں اداکار اکشے کمار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ اکشے کمار ان دنوں لندن میں موجود ہیں، انہوں نے اسرانی کے انتقال پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جذباتی پیغام لکھا کہ اسرانی جی کے دیہانت پر افسوس کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ ایک ہفتہ پہلے ہی ہم فلم حیوان کے سیٹ پر گرمجوشی سے ملے تھے، وہ بہت پیارے انسان تھے۔ ان کی مزاحیہ ٹائمنگ بے مثال تھی، ہیرا پھیری، بھول بھلیاں، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور اب ہماری دو نئی فلمیں بھوت بنگلہ اور حیوان، ان سب میں میں نے اُن سے بہت کچھ سیکھا۔ یہ ہماری فلم انڈسٹری کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ خدا آپ کو سکون دے، اسرانی سر… آپ نے ہمیں لاکھوں بار ہنسنے کی وجہ دی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments