ممبئی ، 16 جون: عثمان آباد ضلع کے باوی گاوں میں ایک قرض میں ڈوبے نوجوان نے پہلے اپنی بیوی اور بیٹے کو زہر دے کر ہلاک کیا اور پھر خودکشی کر لی۔ پولیس نے پیر کو تینوں لاشیں برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دی ہیں۔پولیس کے مطابق، لکشمن ماروتی جادھو (30) نے تین سال قبل تیجسوینی سے محبت کی شادی کی تھی، لیکن آن لائن جوئے کی لت لگنے کی وجہ سے وہ مقروض ہو گیا۔ اس نے اپنا کھیت اور مکان بھی بیچ دیے مگر قرض ادا نہیں کر سکا۔اتوار کی رات، لکشمن نے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹے شیونش کو زہر دے کر ہلاک کیا، اور پھر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پیر کی صبح جب لکشمن کے گھر کا دروازہ نہیں کھلا تو پڑوسیوں نے گاوں کے سرپنچ کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر تینوں افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد معاملہ مزید تفتیش کے لیے زیر غور ہے ۔
Source: uni news
ہندستان نے شمالی کوریا میں نیا سفیر تعینات کیا
سنبھل کورٹ نے راہل گاندھی کو پیش ہونے کی ہدایت دی
منی لانڈرنگ کیس: رابرٹ واڈرا کو ای ڈی کا تازہ سمن
ایئر انڈیا ڈریم لائنر میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی ، ہوا ہانگ کانگ واپس
مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد اکھلیش یادو نے کیا بڑا دعویٰ، کہا- ہوشیار رہنے کی ضرورت، بی جے پی پرکسی کو بھروسہ نہیں
مہاراشٹرا کے عثمان آباد میں قرض کے بوجھ تلے نوجوان کی بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی
متحدہ عرب امارات کے تاجر نے طیارہ حادثے میں جاں بحق میڈیکل طلباء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے
ممبئ : پولیس نے مدرسہ ٹرسٹیز کے خلاف بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر استعمال پر مقدمہ درج کیا
ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم
خوفناک طیارہ حادثہ کے بعد احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ رَد، پرواز سے عین قبل آئی خرابی