ممبئی، 30 ستمبر : مہاراشٹر حکومت نے منگل کے روز ریاست کے مختلف سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری راحت اور بچاؤ ٹیمیں تعینات کر دیں۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق، انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر سے موصولہ تخمینوں کی بنیاد پر ڈیموں کے اخراج، دریاؤں کی سطح اور مجموعی سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے بتایا کہ تمام اضلاع کو موسم کی پیشگوئی قریبی رابطے میں فراہم کی جا رہی ہے۔ آبی وسائل کے محکمے اور گوداوری ایریگیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے اورنگ آباد، احمد نگر، جالنہ، بیڑ اور پربھنی اضلاع میں ڈیموں کے اخراج اور دریا کی سطح کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ پیشگی پوزیشن اور فضائی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ شولاپور ضلع میں وڈاکبل کے مقام پر دریائے سینا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ اوجانی اور ویر ڈیموں سے اضافی اخراج کے باعث بھیما ندی تکلی کے مقام پر انتباہی نشان سے اوپر ہے، جس پر پنڈھارپور میں مقامی ٹیمیں متعین کی گئی ہیں۔ پربھنی ضلع میں دھلےگاؤں کے مقام پر گوداوری ندی خطرے کے نشان سے اوپر ہے، جس کے سبب فوج کی ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ناندیڑ میں ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور مقامی ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہیں کیونکہ پرانے پل پر گوداوری ندی انتباہی نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ گڈچرولی میں بھامرا گڑھ اور سروچہ تعلقہ میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو متعین کیا گیا ہے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے سروچہ تعلقہ میں لکشمی بیراج (میڈی گڈا) پر پانی چھوڑنے کے سبب گوداوری ندی میں طغیانی آ گئی ہے۔ محکمہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش پالگھر ضلع میں 21 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اس کے بعد ممبئی شہر میں 17 ملی میٹر، رتناگیری میں 16 ملی میٹر، سندھودرگ اور رائے گڑھ میں 12-12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ناسک، اورنگ آباد، لاتور اور پالگھر اضلاع میں سیلاب اور دیوار گرنے سے ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی، جبکہ ناسک اور پالگھر میں ایک ایک فرد زخمی ہوا۔ جانوروں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاع ملی ہے، جن میں دھولیہ میں دو، ناندیڑ میں سات، اورنگ آباد میں چھ اور لاتور میں چار مویشی بجلی گرنے اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
Source: uni urdu news service
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر