National

مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں کے لیے گنتی کا آغاز، ابتدائی رجحانات میں این ڈی اے اتحاد کو 207 سیٹوں پر سبقت

مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں کے لیے گنتی کا آغاز، ابتدائی رجحانات میں این ڈی اے اتحاد کو 207 سیٹوں پر سبقت

ممبئی ، 23 نومبر : مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں اور ناندیڑ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی آج 23 نومبر ہفتہ کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد 207سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ مہاوکاس اگھاڑی 49 سیٹوں اور دیگر 16 سیٹوں پر آگے ہے۔ ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کے 109 امیدوار آگے ہیں۔ جبکہ شنڈے گروپ کے 56 امیدوار اور اجیت پوار کی این سی پی کے 34 امیدوار آگے ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی میں کانگریس کے 19 امیدوار، شرد پوار کے این سی پی کے 11 اور شیوسینا کے یو بی ٹی کے 19 امیدوار آگے ہیں۔ چیف منسٹر ایکناتھ شندے تھانے کے کوپری پنچپاکھری اسمبلی حلقہ میں اپنے حریف شیو سینا یو بی ٹی امیدوار کیدار دیگے پر سبقت لے رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بارامتی سیٹ پر اپنے حریف یوگیندر پوار پر سبقت لے رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون سبقت بانئے ہوئے ہیں۔ اسی طرح ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار باندرہ ویسٹ سے اور ان کے بھائی ونود شیلار ملاڈ ویسٹ سیٹ سے آگے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے سرکردہ لیڈروں میں بالاصاحب تھوراٹ، یشومتی ٹھاکر، اسلم شیخ، وجے بدیٹیوار پیچھے ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments