National

ماحول کے خلاف انتخابی نتائج کی وجہ سے ای وی ایم پر اعتماد نہیں رہا- گہلوت

ماحول کے خلاف انتخابی نتائج کی وجہ سے ای وی ایم پر اعتماد نہیں رہا- گہلوت

جے پور، 28 نومبر : راجستھان کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے اپنی پارٹی کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے کے ملک میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے ماحول کے برعکس آئے یک طرفہ نتائج نے اس شبہ کو مزید تقویت دی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں کچھ گڑبڑ ہے، اس لیے انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے جانے چاہئیں۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گہلوت نے کہا کہ جب سے ای وی ایم متعارف کرائی گئی ہیں تب سے وہ ہمیشہ تنازعات میں رہی ہیں اور ایک معاملے میں سپریم کورٹ نے وی وی پی اے ٹی کی ایکسٹرا مشینیں لگانے کا حکم بھی دیا تھا، جنہیں بعد میں لگایا گیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عدالت نے یہ مان لیا ہوگا کہ چھیڑ چھاڑ ہوسکتی ہے اور تب ہی اس نے یہ حکم دیا ہوگا، یہ کہانی پرانی ہے اور پہلے بی جے پی لیڈر بھی کہتے تھے کہ مشینیں نہیں ہونی چاہئیں، الیکشن بیلٹ پیپر سے کرائے جائیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں بحثیں ہوتی رہتی ہیں لیکن جس طرح کا ماحول ہریانہ اور مہاراشٹر میں تھا اور الیکشن کے وقت ہریانہ میں میڈیا سمیت پورے ملک میں کانگریس کی جیت کی بات ہو رہی تھی۔ کانگریس لیڈروں نے بھی ای وی ایم کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں نتیجہ یکطرفہ طور پر آیا جب کہ ایسا ماحول نہیں تھا، ہار اور جیت الگ الگ چیزیں ہیں لیکن کسی کو یکطرفہ انتخابی نتائج کی توقع نہیں تھی، یہاں تک کہ کانگریس، عام عوام اور بی جے پی لیڈران کو بھی یہ امید نہیں تھی جب کہ نتائج یہ یکطرفہ طور پر آئے۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ وہ لوگ بھی جو پہلے ای وی ایم کے خلاف نہیں تھے انہوں نے بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے اور اب یہ ایک مسئلہ بن گیا ہے، اس لیے مسٹر کھڑگے کہہ رہے ہیں کہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نہیں بلکہ بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے جانے چاہئیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments