Entertainment

ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے 57 سال قبل اسلام قبول کرلیا تھا

ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے 57 سال قبل اسلام قبول کرلیا تھا

اداکارہ آج بھی شرمیلا ٹیگور کے نام سے مشہور ہیں لیکن انہوں نے 57 سال قبل شادی کے وقت اسلام قبول کرکے اپنا نام عائشہ رکھ لیا تھا۔ 46 سالہ صاحبزادی سوہا علی خان نے حالیہ انٹرویو میں والدین کے مذہبی تعلق اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔ نواب منصور علی خان عرف ٹائیگر پٹودی سے شرمیلا ٹیگور نے 1968ء میں شادی کی اور اسلام قبول کیا تھا، صاحبزادی نے بتایا کہ والدہ کہتی تھیں کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، اس عمل نے مجھے دونوں مذاہب کو سمجھنے میں گہرائی پیدا کی۔ شرمیلا ٹیگور نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہمیشہ زندگی اپنی مرضی سے گزاری، فلمی دنیا میں قدم رکھا، پسند کی شادی کی، اُس وقت میری اور اہل خانہ کو مخالفت کی گئی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی موصول ہوئی۔ سوہا علی خان نے کہا کہ والدہ نے بتایا تھا کہ نکاح کی تقریب بخیر و خوبی مکمل ہوئی تو دونوں خاندانوں نے رشتے کو قبول کرلیا، والدہ عائشہ کے نام سے دستخط کرتیں اور کبھی شرمیلا بھی لکھتی۔ نواب منصور علی خان کا انتقال 2011ء میں ہوا، جوڑے کے بچوں کے نام سیف علی خان، سوہا علی خان اور صبا پٹوڈی ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments