Entertainment

معروف  رقاصہ اور اداکارہ مدھومتی 87 برس کی عمر میں چل بسیں

معروف رقاصہ اور اداکارہ مدھومتی 87 برس کی عمر میں چل بسیں

بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ مدھومتی 87 برس کی عمر میں ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے گھر پر چل بسیں۔ وہ کتھک ہو یا مغربی رقص دونوں میں کافی مہارت سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتی تھی۔ 1957 میں بطور ڈانسر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی مدھومتی نے 1950سے لیکر 1970 کے عشرے تک ہندی سنیما میں ایک منفرد مقام بنایا۔ 1941 میں تھانے (ممبئی) میں ایک پارسی جج کے گھر پیدا ہونے والی مدھومتی کا پیدائشی نام ہوٹوکسی رپورٹر تھا۔ وہ ایک باصلاحیت فنکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں اور اپنے وقت کی لیجنڈ فنکارہ ہیلن (سلمان خان کی سوتیلی والدہ) کے ہم پلہ سمجھی جاتی تھیں۔ وہ اپنی فلم آنکھیں، ٹاور ہاؤس، شکاری اور مجھے جینے کی وجہ سے مشہور تھیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments