Entertainment

معروف چینی اداکار 37 برس کی عمر میں عمارت سے گر کر ہلاک

معروف چینی اداکار 37 برس کی عمر میں عمارت سے گر کر ہلاک

معروف چینی اداکار، گلوکار اور میوزک ویڈیو ڈائریکٹر یو منگلونگ 37 سال کی عمر میں حادثے کا شکار ہو کر چل بسے۔ ایشیا ون کے مطابق اداکار کی مینجمنٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ منگلونگ ایک عمارت سے گرنے کے باعث ہلاک ہوگئے، پولیس نے کسی قسم کے جرائم یا سازش کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ یو منگلونگ 1988ء میں چین کے علاقے اُرمچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 2013ء میں ایک مشہور گلوکاری کے مقابلے سپر بوائے میں شرکت کی اور شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں وہ کئی مقبول چینی ڈراموں اور پروگرامز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے، ڈرامہ ایٹرنل لَو میں ان کا کردار خاص طور پر مداحوں میں مقبول ہوا۔ اداکار کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ یو منگلونگ کی اچانک موت نے چینی شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments