پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہونے دیں گے۔ فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں، ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو خوشخبری ملے گی، وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔ یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے دیں گے، جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں، ایسا نہیں ہوسکتا ہے، لانگ ٹرم بات کرنا ہوگی۔ فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جاسکتے۔ طویل مدت پر ٹورنامنٹس کیلئے فارمولا طے کرنا ہوگا۔ اس سے قبل میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔ میڈیا کے مطابق پاکستان نے یہ شرط عائد کی ہے کہ آئندہ بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا، تو پاکستان کیلئے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔
Source: Social Media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی
میرا بائی چانو اور اویناش سابلے تمغوں سے ہوئے محروم,چوتھے مقام پر رہیں