یوم اطفال و جشن ساحر لدھیانوی کے حوالے سے ہوڑہ سر سید احمد ہائ اسکول میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اکاڈمی کے فنکشن سب کمیٹی کے چیر مین سید شہاب الدین حیدر پروفیسر دبیر احمد نسیم عزیزی شوکت علی نے شرکت کی ۔ پروفیسر دبیر احمد نے اپنی تقریر میں کہا کہ تعلیم حاصل کرنے پر آج زیادہ سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے اور اس کام کو جہاں اسکول کالج میں کیا جاتا ہے اکاڈمی بھی تعلیمی فروغ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہے اور اپنی آمدنی کا 30فیصد سے زیادہ خرچ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آج پڑھائ لکھائ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا ہے اکاڈمی اسکول کالج کے طلبہ و طالبات کو مضمون نویسی و دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے زریعے بچوں کے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دے رہی ہے انکو انعامات 1500.1000.5000اور پانچ بچوں کو 3000 کر کے دینے کا اعلان کی ہے یہ انعامات صرف اس لۓ کہ ہمارے قوم کے بچے پڑھائ پر توجہ دیں ۔انوں نے ساحر کے حوالے سے کہا کہ انکے یہاں بہت ساری خوبیاں اچھائیاں ادبیاں ہیں ان نئ نسل سے روبرو کرانا مقصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکاڈمی بی سی ایس اور دیگر مقابلے کے امتحانات میں بچوں کو اپنی خرچ پر تیار کرتی ہے امسال پانچ بی سی ایس میں کامیابی حاصل کی ان سے ہمارے دوسرے پر عزم بچے حوصلہ پائنگے۔انہوں نے ہوڑہ کے عوام سے اکاڈمی کے پروگرام دسمبر 15.17ہونے جارہا ہے شرکت کرنے کی اپیل کی فنکشن سب کمیٹی کے چیر مین سید شہاب الدین حیدر نے اس موقعے پر کہا کہ اکاڈمی اردو کے خدمت کرنے والے کی خدمت کو سلام کرتی ہے انکی خدمات کے اعتراف میں ان کو عوام کے سامنے لانا چاہتی ہے اکاڈمی ساحر کے حوالے سے سال میں ایک پروگرام اعلئ پیمانے پر کرنے کے کوشش کرتی ہے اسی کی ایک کڑی جشن ساحر ہے ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لۓ بیداری مہم جاری ہے پہلے راجہ بازار پھر مٹیابرج اور آج ہوڑہ میں کامیاب پروگرام ہوا۔جسمیں شہر کی ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی اس موقعے سے سرسید احمد ہائ اسکول میں ایم پی ندیم الحق صاحب کی ایم پی فنڈ سے پچیس لاکھ روپۓ دیۓ جانے پر تیار کردہ کمپیوٹر روم اور لبروٹیری روم کا افتتاح بھی حیدر صاحب اور دبیر صاحب نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔نسیم عزیزی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ساحر لدھیانوی وہ خشک نصیب شاعر ہے جس نے اپنی شاعری سے عوام و خواص میں اعلئ مقام بنایا اردو کو اجاگر کیا اردو شاعری کے اعلئ معیار کو اپنے فن و زبان کے زریعے شہرت دی۔ انہوں نے اکاڈمی کے جشن ساحر میں شامل ہونے کی دعوت دی سر سید احمد ہائ اسکول کے اس کامیاب پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ریاض احمد ڈاکٹر مقتدا انصاری حاجی محمد شہزادہ شمیم اختر رائیس عالم حاجی نسیم حبیبی مخدوم حبیبی محمد افضل خان محمد یو سف نقیب جلسہ خورشید جمال مقدر خان جنتا ٹی وو جاوید اختر عالمگیر احمد بے غم وارثی و دیگر حضرات موجود تھے ۔شہزادہ سلیم و دیگر اسکول انتظامیہ کے لوگ مہمانوں کا استقبال کیا اسکو ل کے نائب پرنسپل اسلم پرویز نے شکریہ ادا کیا
Source: Mashriq News service
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت