International

ہم آپ کو دولت مند بنا دیں گے ، ٹرمپ کی گرین لینڈ کے لوگوں کو پیش کش

ہم آپ کو دولت مند بنا دیں گے ، ٹرمپ کی گرین لینڈ کے لوگوں کو پیش کش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ، گرین لینڈ کے لوگوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ٹرمپ کا یہ موقف اتوار کی شب ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں سامنے آیا۔ واضح رہے کہ گرین لینڈ میں کل منگل کے روز قانون ساز انتخابات ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر نے باور کرایا کہ ان کا ملک اس جزیرے (گرین لینڈ) کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کا سلسلہ جاری رکھے گا جیسا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کیا گیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ گرین لینڈ میں کام کے نئے مواقع پیدا کرنے اور وہاں کے لوگوں کو دولت مند بنانے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ "ہم دنیا میں عظیم ترین قوم کا حصہ بننے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں"۔ ٹرمپ کا اشارہ گرین لینڈ کے امریکا کے ساتھ ضم ہونے کی جانب تھا۔ گرین لینڈ جزیرے کی آبادی 57 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ آبادی میں بہت سے لوگوں نے زور دیا ہے کہ وہ نہ امریکی اور نہ ڈنمارک کے شہری بننا چاہتے ہیں بلکہ صرف "گرین لینڈ" کے شہری بننا چاہتے ہیں۔ گرین لینڈ یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی خاتون پروفیسر ماریا اکرین کے مطابق ٹرمپ نے ایک بار پھر خود مختاری کا قضیہ چھیڑ دیا ہے۔ گرین لینڈ کی پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں کم و بیش مکمل خود مختاری کے کی سوچ کی حامی ہیں۔ برف سے ڈھکا یہ جزیرہ ڈنمارک سے رقبے میں 50 گنا بڑا ہے تاہم اس کی آبادی 100 گنا کم ہے۔ یاد رہے کہ گرین لینڈ 300 برس سے زیادہ عرصے تک ڈنمارک کی کالونی رہا جس کے بعد 1979 میں اسے خود مختاری حاصل ہو گئی۔ تاہم خارجہ اور دفاعی امور کو کوپن ہیگن حکام کے زیر انتظام ہی رہنے دیا گیا۔ التبہ 2009 سے گرین لینڈ کے قانون نے آزادی کی یک طرفہ کارروائی شروع کرنے کا موقع دیا۔ قانون میں مذکورہ ہے کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کی حکومتیں مذاکرات کریں تا کہ ایک معاہدے تک پہنچا جا سکے۔ اس معاہدے کو گرین لینڈ کے پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد ریفرینڈم کے لیے پیش کیا جائے گا اور پھر ڈنمارک کی پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہو گی۔ ٹرمپ ماضی میں کئی بار گرین لینڈ خریدنے کی پیش کش کر چکے ہیں۔ وہ اسے امریکا کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہیں۔ تاہم امریکی صدر کے اس موقف نے گرین لینڈ اور ڈنمارک دونوں کو ناراض کر دیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments