National

لندن میں مہاتما گاندھی کے مجسمے میں توڑ پھوڑ، ہندستانی ہائی کمیشن کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

لندن میں مہاتما گاندھی کے مجسمے میں توڑ پھوڑ، ہندستانی ہائی کمیشن کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی: لندن کے ٹیویسٹاک اسکوائر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے میں توڑ پھوڑ کے واقعے پر ہندوستانی ہائی کمیشن نے شدید غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور مقامی حکام سے تحقیقات اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ 2 اکتوبر، عالمی یومِ عدم تشدد سے چند روز قبل پیش آیا۔ ہندستانی ہائی کمیشن نے اسے ایک ’شرمناک عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف توڑ پھوڑ نہیں، بلکہ عالمی یومِ عدم تشدد سے پہلے مہاتما گاندھی کی تعلیمات اور عدم تشدد کی میراث پر ایک سنگین حملہ ہے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا، ’’ہمارا ہائی کمیشن اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ہم نے مقامی حکام کو مطلع کیا ہے اور فوری اقدامات کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیم پہلے سے ہی موقع پر موجود ہے اور مجسمے کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments