National

لارنس بشنوئی کا گینگ کناڈا میں دہشت گرد تنظیم قرار

لارنس بشنوئی کا گینگ کناڈا میں دہشت گرد تنظیم قرار

کناڈا حکومت نے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ پبلک سیفٹی کے وزیرگیری آنند سنگاری نے کہا کہ یہ اقدام کینیڈا اورعالمی سطح پردہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بشنوئی گینگ کواب کناڈا کے ضابطہ فوجداری کے تحت دہشت گرد گروپ قراردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کناڈا میں گروہ کے اثاثے، گاڑیاں، اوررقم کومنجمد یا ضبط کیا جا سکتا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کودہشت گردی سے متعلقہ جرائم جیسے کہ فنڈنگ، سفراوربھرتی کوروکنے میں مدد ملے گی۔ بشنوئی گینگ بنیادی طورپرہندوستان سے کام کرتا ہے اورکناڈا میں بھی اس کا اثرورسوخ ہے۔ یہ قتل، فائرنگ اورآتش زنی کا ارتکاب کرتا ہے اورخوف اوردھمکا کرکمیونٹیزکودہشت زدہ کرتا ہے۔ اسے دہشت گرد تنظیم قراردینے سے پولیس اورسیکورٹی اداروں کے لیے اس کے جرائم کا مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments