Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پانڈویشور اور بیر بھوم میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پانڈویشور اور بیر بھوم میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
پانڈویشور اور بیر بھوم میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد — November 05, 2026
پانڈویشور اور بیر بھوم میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
ایس ٹی ایف کی دوہری کارروائی، پانڈویشور اور بیر بھوم میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، 21 آتشیں اسلحے اور 1150 جیلیٹن اسٹکس ضبط، 3 گرفتار
مغربی بردوان کے پانڈویشور اور بیر بھوم کے مرارئی میں ریاستی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس ٹی ایف) کی تلاشی مہم کے دوران اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ جمعرات کی صبح ایس ٹی ایف نے ان دونوں مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ پانڈویشور کے دَہن گاو¿ں سے 21 آتشیں اسلحے اور 65 کارتوس کے ساتھ شیخ شہجہاں کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ٹی ایف نے 3 اور 5 نومبر کو پانڈویشور میں تلاشی کے دوران یہ اسلحہ برآمد کیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق، پانڈویشور میں گرفتار شہجہاں کے قبضے سے برآمد ہونے والے 21 آتشیں اسلحوں میں 6 مسکیٹ، 4 عدد 7 ایم ایم پستول اور 11 پائپ گن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 47 عدد 8 ایم ایم کارتوس اور 18 عدد 7.65 ایم ایم کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، ایس ٹی ایف نے مرارئی تھانے کے تحت بارویا گوپال پور میں بھی تلاشی مہم چلائی۔ وہاں راج گرام سے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ محمد رضا شیخ عرف گ±ڑا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سیوڑی کے تلپاڑا کے رہنے والے مکیش سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پانڈویشور اور بیر بھوم میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn