Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

قصبامیں مہنگی کار سے مسخ شدہ لاش برآمد، اکتوبر سے ہی مقامی لوگ بدبو محسوس کر رہے تھے

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

قصبامیں مہنگی کار سے مسخ شدہ لاش برآمد، اکتوبر سے ہی مقامی لوگ بدبو محسوس کر رہے تھے
قصبامیں مہنگی کار سے مسخ شدہ لاش برآمد، اکتوبر سے ہی مقامی لوگ بدبو محسوس کر رہے تھے — November 05, 2026
قصبامیں مہنگی کار سے مسخ شدہ لاش برآمد، اکتوبر سے ہی مقامی لوگ بدبو محسوس کر رہے تھے
کولکاتا کے میں ایک لگڑری آڈی کار سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ گاڑی سڑک کنارے ایک عارضی گیراج میں کھڑی تھی اور کافی عرصے سے لاوارث حالت میں وہاں موجود تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق اکتوبر کے مہینے سے ہی علاقے میں بدبو محسوس ہو رہی تھی۔ بدبو شدت اختیار کرنے پر جمعرات کی دوپہر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
مقامی لوگوں کا دعویٰ تھا کہ بدبو اسی گاڑی سے آ رہی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور گاڑی سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد کی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ موت کن حالات میں ہوئی۔ یہ قتل کا معاملہ ہے یا بیماری کے باعث موت ہوئی، اس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اطلاع ملنے کے بعد جمعرات کی صبح تفتیشی افسران موقع پر پہنچے۔ گاڑی کے چار دروازوں میں سے تین کے دروازے کھلے ہوئے تھے، جبکہ ایک دروازہ لاک تھا۔ گاڑی کے چاروں دروازوں کے شیشے بند تھے۔ جمعرات کی دوپہر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی سے لاش برآمد کی۔
مقامی لوگوں کا اندازہ ہے کہ مرنے والا شخص ایک بے گھر یا خانہ بدوش تھا، جسے علاقے میں کبھی کبھار دیکھا جاتا تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے وہ نظر نہیں آ رہا تھا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گاڑی کا دروازہ کھلا دیکھ کر وہ اس کے اندر چلا گیا ہوگا۔پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے چوٹ کے نشانات موجود ہیں یا نہیں۔ موت کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔

قصبامیں مہنگی کار سے مسخ شدہ لاش برآمد، اکتوبر سے ہی مقامی لوگ بدبو محسوس کر رہے تھے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn