بھتہ خوری کی شکایت پر 15 منٹ میں گرفتاری، صنعت کاروں کو وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی
مغربی بنگال میں 2026 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی نے ’بھروسہ اِن، خوف آو¿ٹ‘ (اعتماد آئے، خوف جائے) کے پیغام کے ساتھ انتخابی مہم چلائی تھی۔ انتخابی نتائج میں ترنمول کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پہلی بار بنگال میں شوبھندو حکومت قائم ہوئی۔ ان کے دورِ حکومت میں گویا اس نعرے کو بار بار عملی شکل دی جا رہی ہے۔ اب بنگال کی صنعتی دنیا میں بھی ’بھروسہ اِن، خوف آو¿ٹ‘ کا پیغام نظر آ رہا ہے۔
جمعرات کو ایکو پارک میں مغربی بنگال سرمایہ کاری فروغ پالیسی 2026 کے اجرا کے موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کے دوران صنعت کاروں نے خود اس بات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب بھتہ خوری کا مسئلہ باقی نہیں رہا۔ حالانکہ سابقہ ترنمول حکومت کے دور میں ریاست میں بارہا سنڈیکیٹ راج کے الزامات سامنے آتے رہے تھے۔ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے ان مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے بھتہ خوری کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بھتہ خوری کے خاتمے سے صنعتی حلقوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ خود وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری بھی اس سے خوش نظر آئے۔ انہوں نے جمعرات کو واضح طور پر کہا کہ پہلے پان، سپاری سے لے کر بڑی صنعتوں تک ہر شعبے میں سنڈیکیٹ راج چلتا تھا، لیکن اب یہ سب بند ہو چکا ہے۔
اس کے باوجود اگر کسی کو بھتہ خوروں کی دھونس اور دباو¿ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو حکومت ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، ”ہماری شکایت درج کرانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر فعال ہے۔ شکایت درج کرانے کے لیے فون کریں۔“
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فون پر شکایت موصول ہوتے ہی محض 15 منٹ کے اندر ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صنعت کاروں کو ریاست میں کاروبار کرنے کے معاملے میں شفافیت بھی برقرار رکھنی ہوگی۔ تبھی بنگال میں صنعتوں کی ترقی ہوگی اور ریاست کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔
بھتہ خوری کی شکایت پر 15 منٹ میں گرفتاری، صنعت کاروں کو وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی...
Source: Admin