مشہور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مبینہ طور پر رومانس کی خبریں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق دونوں کو کیلی فورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب ایک یاٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 40 سالہ گلوکارہ کیٹی پیری اپنے 24 میٹر لمبے یاٹ کاراول پر ٹروڈو کے ساتھ موجود تھیں، جہاں دونوں کو ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا گیا۔ ان لمحات کی تصاویر ایک وہیل واچنگ کشتی پر موجود سیاحوں نے بنائیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں اب عالمی میڈیا میں موضوعِ بحث بن گئی ہیں، اگرچہ دونوں کی جانب سے اس مبینہ رشتے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جب دونوں کو مونٹریال کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس وقت کیٹی پیری اپنی ورلڈ ٹور کے دوران کینیڈا میں تھیں۔ پیری نے تقریباً تین ماہ قبل اداکار اور ساتھی اورلینڈو بلوم سے اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دوسری جانب جسٹن ٹروڈو، جو ایک دہائی تک کینیڈا کے وزیراعظم رہے، انہوں نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی سے 18 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی، اُن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان