Sports

کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی

کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی

کیوبن ریسلر مائین لوپیز نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی، وہ مسلسل پانچ اولمپک ایڈیشنز میں ایک ہی ایونٹ کے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ مائین لوپیز نے پیرس اولمپکس میں گریکو رومن ریسلنگ میں سپر ہیوی ویٹ کا گولڈ میڈل جیتا، فائنل میں انہوں نے چلی کے یسمانی اکوستا کو چھ صفر سے شکست دی جس کے ساتھ وہ مسلسل پانچ اولمپکس میں ایک ہی ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور سپر ہیوی ویٹ گریکو ریسلنگ میں خود کو عظیم ترین کھلاڑی ثابت کردیا۔ کوئی دوسرا ایتھلیٹ انفرادی مقابلوں میں مسلسل چار ایڈیشنز سے زیادہ گولڈ میڈلز نہیں جیتا۔ کیوبن ریسلیر نے 2008، 2012، 2016 اور 2020 اولمپکس میں بھی گریکو ریسلنگ کے سپر ہیو ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈلز جیتے تھے۔ وہ 2021 میں ریسلنگ کو خیرباد کہہ چکے تھے اور گزشتہ تین سال کوئی ایونٹ نہیں کھیلا لیکن اس اولمپکس کیلئے کم بیک کیا اور ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل امریکا کے کارل لوئیس نے لانگ جمپ، مائیکل فیلپس نے 200 میٹر میڈلے میں مسلسل چار اولمپکس میں گولڈ جیتے۔ امریکا کی ہی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے اس اولمپکس میں 800 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں مسلسل چوتھا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ امریکا کے ال اوریٹر نے ڈسکس تھرو، جاپان کی ریسلر کاوری ایچو اور ڈنمارک کے پاول ایلوسٹروم نے سیلنگ میں مسلسل چار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔ گو کہ ونٹر اولمپکس میں بھی آئرین وسٹ نے مسلسل پانچ اولمپکس میں اسکیٹنگ کے انفرادی گولڈ جیتے لیکن ان کے پانچ انفرادی گولڈ میڈلز دو علیحدہ ایونٹس میں تھے۔ جن میں تین 1500 میٹر اسکیٹنگ اور دو 3000 میٹر اسکیٹنگ میں تھے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments