کینیڈا کے وزیراعظم کے طور پر جسٹن ٹروڈو نے اپنے الوداعی خطاب میں امریکہ اور کینیڈا میں جاری تجارتی تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کینیڈا کی سالمیت کو اس کے ہمسائے سے خطرہ لاحق ہے۔ جسٹن ٹروڈو کے بعد اب نو منتخب وزیرِ اعظم مارک کارنی اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے معاشی پابندیوں کے تناظر میں کینیڈا کے وزیراعظم نے گذشتہ رات اپنے الوداعی خطاب میں کینیڈا کو درپیش خطرات پر کھل کر بات کی ہے۔ جسٹس ٹروڈو کی 16 برس کی بیٹی ایلا گریس ٹروڈو نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض نبھائے۔ ٹوائلٹ میں بستر اور مہنگائی: ’تارکین وطن کی جنت‘ سمجھے جانے والے ملک میں امیگریشن کیسے وزیرِاعظم کے استعفے کا باعث بنی سوشل میڈیا پر ان کے والد سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’میں اب انھیں آن لائن کم اور گھر پر زیادہ دیکھنا چاہتی ہوں۔‘ اپنے الوداعی خطاب میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ انھیں گذشتہ دس برس پر فخر ہے۔ یہ اور بات ہے کہ انھوں نے اپنے کریئر کے آغاز پر یہ کہا تھا کہ وہ کھبی سیاست میں نہیں جائیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’آج کی رات ہمارے مستقبل سے متعلق ہے، ہماری پارٹی اور ہمارے ملک کے مستقبل کے بارے میں ہے۔ 53 برس کے جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی حکمرانی سنبھالی تھی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے گذشتہ دس برس کے چیلنجز اور بحرانوں پر بات کی ہے۔ اپنی تقریر میں انھوں نے کینیڈا اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازع پر بھی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کینیڈا کو اپنے پڑوسی سے سالمیت کا خطرہ لاحق ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کے ملک کو آپ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی ہے اور ہر دن کینیڈا کو ایسا ملک بنانے کی کوشش کی ہے جو ہر کینیڈا کے شہری کے لیے مثالی ملک ہو۔
Source: social Media
ٹرمپ انتظامیہ کی رضاکارانہ امریکا چھوڑنیوالوں کیلئے ’سیلف ڈیپورٹیشن‘ ایپ لانچ
یوکرین کا ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں عمارتیں متاثر
دبلا ہونے کیلئے کھانا چھوڑ کر 6 ماہ تک پانی پر گزارا کرنیوالی لڑکی چل بسی
ایلون مسک نے امریکی سینیٹر مارک کیلی کو ’غدار‘ قرار دے دیا
بین الاقوامی عدالت کے وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر کی گرفتاری
سعودی ولی عہد کی کوششیں ہمیں حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں : زیلنسکی
پاکستان: افطار کے وقت جھگڑا، چار افراد جاں بحق اور 2 زخمی
سبکدوش کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے اپنی کُرسی خریدنے کے بعد اُٹھا کر لے گئے
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو نے امریکہ کو بجلی سپلائی کاٹنے کی دھمکی دی
یونیورسٹی میں اسرائیل کے خلاف احتجاج، امریکی عدالت نے فلسطینی طالب علم کی ڈی پورٹیشن روک دی
یو ایس ایڈ کے 83 فیصد پروگراموں کو بند کردیا گیاہے: امریکی وزیر خارجہ
نماز کی امامت کے دوران بلی امام مسجد کے کندھے پر چڑھ گئی
یوکرینی صدر نے تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، امریکی صدر کے مندوب کا دعویٰ
یوکرین جنگ بندی اجلاس سے پُرامید ہوں، مارکو روبیو