کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے پر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پارٹی قیادت اور وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، حکمران جماعت لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب تک جسٹن ٹروڈو نگراں کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اب ان بڑے تجارتی خسارے کا شکار نہیں ہو سکتا جس سے کینیڈا گزر رہا ہے، جسٹن ٹروڈو کو اس بات کا اندازہ تھا اس لیے وہ مستعفی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ’ضم‘ ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گے۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ضم ہونے سے امریکا اور کینیڈا روسی اور چینی بحری جہازوں کے خطروں سے بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں گے اور یہ ایک عظیم قوم بن جائے گی۔
Source: social media
اٹلی کی وزیر اعظم تنقید کی زد میں گھرے ایلون مسک کی حمایت میں سامنے آگئیں
چین: 10 دنوں میں ایچ ایم پی وی کیسز 529 فیصد بڑھ گئے، ووہان میں سبھی اسکول بند، ڈبلیو ایچ او نے مانگی رپورٹ
امریکی سینیٹر کے شوہر کا کملا ہیرس سے مصافحہ کرنے سے گریز، نائب صدر جھینپ گئیں
فیکٹ چیک؛ تبت میں زلزلے سے عمارت جھک گئی؛ کتنا سچ کتنا جھوٹ ؟
ایلون مسک منشیات کے استعمال اور ذہنی دباؤ سے پاگل ہوچکے، سوانح نگار سیتھ ابرامسن
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور دیگر 75 افراد کا پاسپورٹ منسوخ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان
لاس انیجلس کے مضافاتی علاقے میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام 'خلیج امریکا' رکھنے کی دھمکی دیدی
لندن: بس میں دن دیہاڑے مسافروں کے سامنے کمسن لڑکا قتل
'کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا'، جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب
سعودی عرب میں 44 لاکھ روپے کا کمسن بکرا، ایک منفرد نیلامی کی سنسنی خیز کہانی
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ہمارے ریزرو فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے : اسرائیل