Sports

کیا سپر اوور میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے؟

کیا سپر اوور میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے؟

کیا سپر اوور میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے؟ میچ ہی نہیں اس دوران ایک صورتحال بھی دلچسپ رخ اختیار کرگئی۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ سپر اوور کرانے آئے، انہوں نے پہلی ہی گیند پر کسل پریرا کی وکٹ رنکو سنگھ کی مدد سے حاصل کرلی۔ اوور کی چوتھی گیند پر داشن شانا بولر کی وائیڈ یاکر کو اچھی طرح نہیں کھیل سکے اور بائی کے رنز لینے کےلیے دوڑ پڑے، ارشدیپ نے کیچ کی اپیل کی جبکہ وکٹ کیپر نے بیٹر کو رن آؤٹ کردیا اور امپائر نے آؤٹ دے بھی دیا۔ لیکن بیٹر نے فوراً ہی امپائر سے ریویو کی اپیل کی، کیچ آؤٹ نہیں ہوا، اس لیے رن آؤٹ کو مسترد کیا جائے اور ایسا ہوگیا۔ سپر اوور کی آخری گیند پر ارشدیپ نے دشنکا کی وکٹ لے لی۔ اس طرح بھارت کو صرف 3 رنز کا ہدف ملا جو اس نے پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments