Sports

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں قطر نے ہمسایہ ملک یو اے ای کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ قطر نے یو اے ای کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، فتح کے ساتھ ہی قطر نے پہلی بار میرٹ پر ورلڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ گزشتہ روز کیپ وردے نے افریقی کوالیفائرگروپ ڈی کے فیصلہ کن میچ میں اسواتینی کو0-3 سے شکست دی، میچ کی کامیابی کے ساتھ کیپ وردے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورورلڈ کپ کیلئے براہِ راست رسائی حاصل کی تھی۔ ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکواورکینیڈا میں کھیلا جائے گا جس میں ریکارڈ 48 ٹیمیں شریک ہوںگی، میچ میں ڈائلون لیورامینٹونے 48 ویں منٹ میں گول کیا۔ ویلی سیمیڈونے 54ویں منٹ میں اسکوردگنا کیا جبکہ اسٹوپیرا نے انجری ٹائم میں تیسرا گول داغ کرکامیابی یقینی بنائی، فتح کے بعد کھلاڑیوں اورشائقین نے میدان میں جشن منایا۔ اعداد وشمارکے مطابق کیپ وردے آبادی کے لحاظ سے ورلڈ کپ میں کھیلنے والا دوسرا سب سے چھوٹا ملک ہوگا، اس سے قبل 2018 میں آئس لینڈ نے یہ اعزازحاصل کیا تھا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments