Entertainment

کرینہ اور سیف کا میرج سرٹیفکیٹ وائرل، شوہر ساجد علی خان کا نام دیکھ کر مداح پریشان، معاملہ کیا ہے؟

کرینہ اور سیف کا میرج سرٹیفکیٹ وائرل، شوہر ساجد علی خان کا نام دیکھ کر مداح پریشان، معاملہ کیا ہے؟

بالی وڈ میں سدا بہار اداکارہ سمجھی جانے والی کرینہ کپور کا میرج سرٹیفکیٹ ان دنوں سوشل میڈیا پیجز پر زرِ گردش ہے۔ کرینہ کپور کی بالی وڈ کے نواب سیف علی خان سے 16 اکتوبر 2012 کو شادی ہوئی، یہ ایک محبت کی شادی تھی جس کا اعتراف اداکارہ کئی شوز میں کرچکی ہیں۔ سیف سے قبل اداکارہ کے معاشقے کی خبریں سپر اسٹار شاہد کپور کے ساتھ تھیں لیکن بعد ازاں کسی رنجش کے سبب دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور کرینہ نے اپنے لیے دو بچوں کے باپ اور طلاق یافتہ سیف علی خان کا انتخاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سامنے آئی ہے۔ بالی وڈ ہنگامہ پر شیئر کی جانے والی اس تصویر میں یوں تو کچھ لکھا سمجھ نہیں آرہا لیکن میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیف علی خان کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں 'ساجد علی خان' درج ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف کا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا۔ اس تصویر کو بغور دیکھا جائے تو اس میں 'برائیڈ سائن' کے خانے میں کرینہ کپور کا نام درج ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ میرج سرٹیفکیٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین میڈیا کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments