Entertainment

کرشمہ کپور کے بچے والد کی 30 ہزار کروڑ کی جائیداد میں حصہ لینے عدالت پہنچ گئے

کرشمہ کپور کے بچے والد کی 30 ہزار کروڑ کی جائیداد میں حصہ لینے عدالت پہنچ گئے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے بچے اپنے آنجہانی والد سنجے کپور کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کے بچوں نے گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاکہ انہیں اپنے والد سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد سے حصہ مل سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کے بچوں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جب آنجہانی صنعت کار کی بیوہ پریا کپور نے اسے عدالت میں چیلنج کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنے دونوں بچوں کی جانب سے درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے سنجے کپور کی 21 مارچ کی مبینہ وصیت کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سنجے کپور نے اپنی پوری جائیداد ان کی سوتیلی ماں پریا کپور کے نام کردی۔ دائر درخواست میں بیٹی سمائرا اور بیٹے کیان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ وصیت جعلی ہے کیونکہ سنجے کپور نے کبھی اس وصیت کا ذکر کیا اور نہ ہی پریا یا کسی اور نے اس کے بارے میں بتایا۔ درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ سنجے کپور کی موت کے بعد پریا کا رویہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ وصیت غیرقانونی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور کے بچوں نے اپنے والد کی جائیداد میں پانچواں حصہ مانگا ہے۔ کرشمہ کپور کی بیٹی سمائرا نے یہ مقدمہ انہیں جنرل پاور آف اٹارنی کے اختیارات دیتے ہوئے ان کے ذریعے دائر کیا ہے، جبکہ بیٹا کیان نابالغ ہے، اس لیے اس کی نمائندگی بھی کرشمہ قانونی سرپرست کے طور پر کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونے والی سماعت میں پریا کپور کی طرف سے ایڈوکیٹ راجیو نیئر عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سنجے کپور کے بچوں کو پہلے ہی 1900 کروڑ روپے کے اثاثے مل چکے ہیں جبکہ کرشمہ کپور طلاق لے چکی ہیں اس لیے سنجے کپور کی جائیداد میں ان کا حصہ نہیں بنتا اس لیے یہ مقدمہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ واضح رہے کہ راوں سال جون میں بھارتی صنعت کار سنجے کپور 53 برس کی عمر میں برطانیہ میں پولو میچ کے دوران گر کے انتقال کرگئے تھے۔ کرشمہ کپور نے 2003 میں کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ سنجے کپور اور کرشمہ کپور کے درمیان شادی کے چند سال بعد ہی تنازعات شروع ہوگئے تھے، تاہم دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور اگلے سال یعنی 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments