National

کرور بھگدڑ کے بعد اداکار وجے کی پارٹی نے آئندہ 15 دنوں کے تمام پروگرام عارضی طور پر کیے ملتوی

کرور بھگدڑ کے بعد اداکار وجے کی پارٹی نے آئندہ 15 دنوں کے تمام پروگرام عارضی طور پر کیے ملتوی

تمل ناڈو میں تاملگا ویتری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ وجے کی آئندہ 2 ہفتہ میں ہونے والی مختلف ریلیوں کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ٹی وی کے نے بدھ (یکم اکتوبر) کو یہ اطلاع دی۔ واضح ہو کہ کرور میں ’ٹی وی کے‘ کے سربراہ وجے کی قیادت میں 27 ستمبر کو ہوئی ایک ریلی میں اچانک بھگدڑ مچ گئی تھی، جس میں 41 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 60 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ پارٹی کے آفیشیل سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کرور سانحہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’ہم اپنے 41 بھائیوں کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس میں ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہمارے لیڈر (وجے) کے اگلے 2 ہفتہ کے مجوزہ پروگرام عارضی طور پر ملتوی کیے جا رہے ہیں۔ ان پروگرام کی ترمیم شدہ تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔‘‘ واضح ہو کہ اس سے قبل اداکار وجے نے منگل (30 ستمبر) کو ایک ویڈیو پیغام جاری کر اس بات پر زور دیا تھا کہ انہوں نے کوئی بھی غلطی نہیں کی ہے اور اس افسوسناک واقعہ کے پیچھے کا سچ سب کے سامنے آ جائے گا۔ وجے نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسی افسوسناک صورتحال کا سامنا نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کرور کا دورہ اس لیے نہیں کیا کہ اس سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہو سکتی تھی۔ میں جلد ہی آپ سے (متاثرین اور زخمیوں کے کنبوں سے) ملوں گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments