کرناٹک کے کوپل ضلع میں مبینہ جائیداد تنازعہ کو لے کر بیکری کی دکان میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ تقریباً 7 لوگوں نے بیکری کی دکان میں گھس کر ایک شخص پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں متاثرہ شخص کی موت واقع ہو گئی۔ یہ جانکاری افسران نے 2 جون کو دی۔ اس واقعہ کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہی ہے۔ واقعہ 31 مئی کو پیش آیا تھا جو کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ مہلوک کی شناخت چینپّا نرینال کی شکل میں ہوئی ہے۔ حملے کے وقت وہ شخص نے خود کو بچانے کے لیے بیکری کی طرف بھاگا۔ 2 لوگ اس پر تلوار سے حملہ کر رہے تھے، جبکہ ایک شخص نے متاثرہ کے سر پر لکڑی کے لٹھ سے حملہ کر دیا۔ متاثرہ جب حملے سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا تو اس دوران کئی جسم پر کئی جگہ زخم کے نشان بھی نظر آئے۔ ADVERTISEMENT سی سی ٹی وی میں قید اس حملہ واقعہ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ بچنے کے لیے بیکری کے اندر بھاگا اور ملزمین بھی اس کے پیچھے دوڑتے ہوئے بیکری میں پہنچ گئے۔ حملہ آوروں نے نرینال کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ کچھ سیکنڈ بعد ہی نرینال بیکری سے باہر کی طرف بھاگا، جہاں سے 3-2 لوگوں نے اس پر کئی بار تلوار سے حملہ کیا۔ واردات کو انجام دے کر ملزمین موقع سے فوراً فرار ہو گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمین کی شناخت روی، پردیپ، منجوناتھ، ناگراج، منجوناتھ، گوتم اور پرمود کی شکل میں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق پرانی دشمنی اور جائیداد تنازعہ کے سبب نرینال کا قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سینئر افسران نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ اس خوفناک واقعہ میں شامل دیگر لوگوں کو گرفتار کرنے کے مقصد سے پولیس نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
Source: social media
"کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟مان نے 'سندور بانٹنے' پر متنازعہ ریمارکس دیے
اے پی سی آر لیگل ٹیم کی عدالت میں قانونی فتح۔ سنبھل فسادات کے ملزم محمد ارشد کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت
ہندستان کا جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنا ہماری سفارتی ناکامی ہے: کانگریس
’ٹرمپ کا فون آیا اور نریندر جی فوراً سرینڈر ہو گئے‘، راہل گاندھی نے پاکستان سے جنگ بندی معاملہ پر کیا طنز
مقامی سطح پر ہمہ جہت منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال
مہاراشٹرا : وشال گڑھ قلعے کی ایک درگاہ کو بقرعید اور سالانہ عرس کے موقع پر جانور ذبح کرنے کی ممبئ ہائ کورٹ نے مشروط اجازت دی
سوشل میڈیا پر قربانیاں پوسٹ نہ کریں، ممنوعہ جانور کی قربانی سے کریں پرہیز، جمعیت علماء ہند کی میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلے
انڈیا گروپ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ دہرایا، مودی کو خط لکھا
آگرہ:چھ بچیاں جمنا میں ڈوبیں،4کی موت
ملک میں کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز، 24 گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق
آپریشن سندور کے دوران فوج کی نقل و حرکت کی تفصیلات آئی ایس آئی کے ساتھ شیئر کرنے والا پنجاب کا جاسوس گگندیپ سنگھ گرفتار
سی بی آئی کا چھاپہ، آئی آر ایس افسر کے گھر سے ملاایک کروڑ نقد، کروڑوں کی مالیت کی سونا، چاندی اور نقدی
پارٹی میں آکاش آنند کو ذمہ داری،مخالفین میں بے چینی فطری بات:مایاوتی
آسام میں سیلاب کی صورتحال خراب، مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچی