بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ کے ایل راہول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے چاہنے والوں کو خوشخبری سنائی۔ کے ایل راہول اور ان کی اہلیہ اداکارہ اتھیا شیٹی نے مشترکہ طور پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ننھے مہمان کی آمد کے بارے میں بتایا اور لکھا کہ 'ہماری خوبصورت نعمت جلد آنے والی ہے'۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کی جانب سے اپنے ننھے مہمان کی آمد 2025 میں بتائی گئی ہے۔ کے ایل راہو کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کے بعد انہیں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، نمرت کور، سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سمیت دیگر مشہور شخصیات اور فینز کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔
Source: social media
انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے
شردھا کپور نے شادی کی آفر پر لڑکوں سے پٹوایا، ورون دھون کا انکشاف
عدنان سمیع کی بیٹے اذان، بھائی جنید کے ہمراہ تصویر سامنے آ گئی
عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد
اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے
ہندی سنیما میں کوئی ایسا نہیں جو پشپا 2 جیسی فلم بناسکے، انوراگ کشیاپ
عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد
انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے
گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا
اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے