بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے ان سے محبت میں مبتلا ہونے کی وجہ بتا دی۔ عامر خان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا کے سامنے متعارف کرایا۔ یہ ملاقات 13 مارچ کو عامر خان کی پری برتھ ڈے تقریب میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی کا انکشاف کیا۔ عامر خان اور گوری کی پہلی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی لیکن وہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے رابطے میں نہیں رہے، 2 سال پہلے دوبارہ ملاقات ہوئی اور محبت کا آغاز ہوا۔ گوری سپراٹ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور وہ اس وقت عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوری نے بتایا کہ میں اپنے پارٹنر میں شرافت، شفقت اور خیال رکھنے والا شخص تلاش کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ میرا ساتھی ایک اچھا انسان ہو، نرم دل ہو، جو میری پرواہ کرے۔ عامر نے اپنی محبت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو میرے لیے سکون کا ذریعہ بنے، جو مجھے ذہنی سکون دے اور وہ میرے سامنے آ گئیں۔ گوری سپراٹ نے بالی ووڈ میں زیادہ دلچسپی نہیں لی، یہاں تک کہ انہوں نے عامر خان کی زیادہ تر فلمیں بھی نہیں دیکھیں۔ عامر خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلور میں پلی بڑھی ہیں، ان کا جھکاؤ مختلف قسم کی فلموں اور آرٹس کی طرف تھا، وہ ہندی فلمیں نہیں دیکھتیں اور شاید انہوں نے میری زیادہ فلمیں بھی نہیں دیکھیں۔ گوری نے تصدیق کی کہ میں نے دل چاہتا ہے اور لگان برسوں پہلے دیکھی تھیں۔ جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا گوری کی فلموں سے دوری ان کے تعلق کو زیادہ مضبوط بناتی ہے؟ تو عامر خان نے جواب دیا کہ وہ مجھے سپر اسٹار کی طرح نہیں، بلکہ ایک ساتھی کی طرح دیکھتی ہیں، میں چاہتے ہوں کہ گوری تارے زمین پر ضرور دیکھیں۔
Source: social media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟