بھارتی ویمن کرکٹر جمائمہ روڈریگز نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ویمن کرکٹر جمائمہ روڈریگز کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ نیوزی لینڈ میں اِس وقت پیش آیا تھا جب بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں رکی ہوئی تھی۔ جمائمہ کا کہنا تھا کہ میں نے اور میری ساتھی اسمرتی مندھانا نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بیٹنگ پر بات کرنے کی درخواست کی تھی۔ کوہلی نے ہماری اس خواہش پر فوراً ہاں کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیفے میں آجاؤ،‘ ابتداء میں تقریباً آدھے گھنٹے تک صرف کرکٹ پر بات ہوئی لیکن اس کے بعد گفتگو کے دائرے میں اضافہ ہوگیا۔ جمائمہ نے انکشاف کیا کہ کوہلی کا کہنا تھا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ ٹیم کو بدلنے کی طاقت ہے، یہ ذمہ داری قبول کرو کیونکہ تمہارا اثر نمایاں طور پر ہوسکتا ہے۔ جمائمہ نے کہا کہ ہماری کوہلی اور انوشکا سے گفتگو کا سلسلہ جاری تھا اور یہ ملاقات 4 گھنٹے طویل ہوگئی، اس طویل ملاقات کا اختتام اس وقت ہوا جب کیفے کے عملے نے ہمیں وقت ختم ہونے کے باعث وہاں سے جانے کے لئے کہا۔ خاتون کرکٹر نے انکشاف کیا کہ ہم ساڑھے گیارہ بجے تک باتیں کرتے رہے، آخرکار تنگ آکر کیفے کے اسٹاف نے کہا کہ بس اب کافی ہے، اب آپ کو یہاں سے جانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ کوہلی حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، سابق بھارتی کپتان آئندہ ماہ 19 اکتوبر سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
Source: social media
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف میچ اور سیریز جیت لی
فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری