Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

آسام میں ’کوکروچ جنتا پارٹی‘ کے رہنما اشوتوش رنکا سمیت کئی افراد زیرحراست

Admin
By Admin
Sep 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

آسام میں ’کوکروچ جنتا پارٹی‘ کے رہنما اشوتوش رنکا سمیت کئی افراد زیرحراست
آسام میں ’کوکروچ جنتا پارٹی‘ کے رہنما اشوتوش رنکا سمیت کئی افراد زیرحراست — September 27, 2026
گوہاٹی : آسام پولیس نے گوہاٹی میں کوکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے پہلے ’’والنٹیئر میٹ اَپ‘‘ سے قبل پارٹی رہنما اشوتوش رنکا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے پروگرام کے مقام پر بیریکیڈنگ کردی اور وہاں موجود رضاکاروں کو بھی علاقے سے باہر جانے پر مجبور کیا۔ سی جے پی نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’غیر جمہوری‘‘ قرار دیا اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں کو ریاست کے بنیادی ڈھانچے اور حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تاہم حراست میں لیے گئے رہنماؤں، کارکنوں اور رضاکاروں کی صحیح تعداد کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ سی جے پی کا یہ پروگرام آسام شری پرشورام سیوا سدن میں منعقد ہونا تھا، جہاں آسام اور شمال مشرقی خطے کے مختلف حصوں سے سینکڑوں رضاکاروں کی شرکت متوقع تھی۔ تاہم پروگرام کے منتظمین کے مطابق مقام کے انتظامیہ نے اچانک اجازت واپس لے لی، جس کے بعد پروگرام کو چودھری ٹیلا منتقل کردیا گیا۔

پارٹی نے الزام عائد کیا کہ مقام کے مالکان پر ریاستی انتظامیہ کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا، جس کے نتیجے میں پروگرام کا مقام تبدیل کرنا پڑا۔ حراست میں لیے جانے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی جے پی رہنما اشوتوش رنکا نے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ رنکا نے دعویٰ کیا کہ حکومت CJP کی جانب سے ریاست کے سرکاری اسکولوں کی صورتحال اور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیے جانے سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر عوام نے آسام کے اسکولوں کی حقیقی صورتحال دیکھی تو اس کا علم پورے ملک کو ہوجائے گا۔

رنکا نے ریاست کے کازیرنگا علاقے میں عوام کے حقوق سے متعلق بھی سوالات اٹھائے اور الزام عائد کیا کہ زمین، جنگلات اور پانی سے متعلق وسائل کارپوریٹ اداروں کے حوالے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی جے پی ریاست میں اسکولوں کی صورتحال، بنیادی ڈھانچے اور مبینہ طور پر انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب جیسے مسائل کو عوام کے سامنے لانا چاہتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی جے پی کے ارکان کو حراست میں لینے کے بعد کہلی پارہ میں واقع 10ویں پولیس بٹالین لے جایا گیا۔

گوہاٹی : آسام پولیس نے گوہاٹی میں کوکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے پہلے ’’والنٹیئر میٹ اَپ‘‘ سے قبل پارٹی رہنما اشوتوش رنکا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn