سب سے بڑی مذہبی اجتماع مہا کمبھ میں شرکت کے لیے جانے والے ہندوؤں کی کثیر تعداد کے باعث 300 کلومیٹر تک ٹریف جام ہوگیا، اور گاڑیاں سڑکوں پر48 گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق بسنت پنچمی کے امرت اشنان کے بعد توقع کی جارہی تھی مہا کمبھ میں شریک لوگوں کی تعداد میں کمی آجائے گی مگر اب صورتحال اس کے برخلاف دکھائی دے رہی ہے کیونکہ ملک بھر سے لوگوں کے مقدس اشنان کرنے کے لیے پریاگ راج پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پریاگ راج کو جانے والے ٹریفک کو سنبھالنے میں ناکامی کے بعد پولیس مدھیہ پردیش ہی میں گاڑیوں کو روک رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پریاگ راج کی طرف جانا ناممکن ہے کیونکہ 200 سے 300 کلومیٹر تک ٹریفک جام ہے۔ آئی جی ٹریفک پولیس سکیت پرکاش پانڈے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام کی وجہ ویک اینڈ پر ہونے والا عوام کا جم غفیر ہے، بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے گاڑیوں میں مہا کمبھ میلے کا رخ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دنوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی اور پریاگ راج انتظامیہ کی جانب سے بیان کردہ صورتحال کے مطابق ہی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ سڑکوں پر عوام اور گاڑیوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے پریاگ راج سنگم ریلوے اسٹیشن بھی بند کردیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مسافروں کو اسٹیشن سے باہر نکلنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چنانچہ اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ دوسری جانب ٹریفک جام میں پھنسے یاتری انتظامیہ کوناقص انتظامات پرتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ بہتر انتظام کاری سے ٹریفک جام کی صورتحال سے بچا جاسکتا تھا۔
Source: Social Media
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ