دبئی، 28 ستمبر " کلدیپ یادو (چار وکٹ)، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل، اور جسپریت بمراہ (دودو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 19.1 اوور میں 146 رنز پر ڈھیر کردیا۔ ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازبی کرنے اتری پاکستان کو صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ٹھوس آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 84 رنز جوڑے۔ ایک موقع پر، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان ایک بڑااسکور کھڑا کرے گا۔ ورون چکرورتی نے 10ویں اوور میں صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ فرحان نے 38 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ اس کے بعد کلدیپ یادو نے 13ویں اوور میں صائم ایوب (14) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ محمد حارث (0) کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی چوتھا وکٹ 15ویں اوور میں فخر زمان کی شکل میں گرا۔ انہیں ورون چکرورتی نے کلدیپ یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا ۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ اس کے بعد پاکستان کے مڈل آرڈر اور ٹیلنڈرز ہندوستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے یکے بعد دیگرے پویلین لوٹنے لگے۔ 20ویں اوور کی پہلی گیند پر بمراہ نے محمد نواز (6) کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کراتے ہوئے پاکستان کی اننگ 146 کے اسکور پر ختم کردی۔ آٹھ پاکستانی بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ ہندوستان کے لیے کلدیپ یادو نے چار اوور میں 30 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
Source: uni urdu news service
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان