Sports

خواتین ورلڈ کپ : دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ہندستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی

خواتین ورلڈ کپ : دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ہندستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی

وشاکھاپٹنم، 12 اکتوبر : ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں میزبان ہندستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایلسا ہیلی نے شاندار 142 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ایلس پیری نے آخر میں 47 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ بولنگ میں اینیبل سدرلینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 40 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 330 رنز بنائے ، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ ہندستان کی جانب سے اسمرتی مندھانا نے 80 اور پرتیکا راول نے 75 رنز بنائے ۔ بولنگ میں شری چرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیپتی شرما اور امن جوت کور نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ یہ ویمنز ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب تھا۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کا 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنایا گیا 305 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ ہندستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والا میچ بھی ثابت ہوا۔ 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی کپتان الیسا ہیلی اور فیب لِچ فیلڈ نے اننگز کا شاندار آغاز کیا۔ ہندوستان کی جانب سے امن جوت کور نے پہلا اوور کروایا جس میں سات رنز بنے ۔ دونوں اوپنرز نے پراعتماد آغاز کیا اور ابتدائی چار اوورز میں بغیر نقصان کے 16 رنز جوڑ لیے ۔ اگلے دو اوورز میں مزید 17 رنز بناتے ہوئے اسکور33 تک پہنچا دیا۔ آٹھویں اوور میں آسٹریلیا نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ کپتان الیسا ہیلی نے کرانتی گوڑ کے اوور کی پہلی دو گیندوں پر 10 رنز لے کر ٹیم کے پچاس رن پورے کئے ۔ اسی اوور سے مجموعی طور پر 19 رنز حاصل ہوئے ۔ پاور پلے کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے 82 رنز بنا لیے تھے ، جو شاندار آغاز تھا۔ 12ویں اوور میں ہندستان کو پہلی کامیابی ملی جب فیب لِچ فیلڈ 39 گیندوں پر 40 رنز بنا کر اسنیہا رانا کے ہاتھوں کیچ آ¶ٹ ہو گئیں۔ جلد ہی 14ویں اوور میں ہیلی نے صرف 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر لی - یہ ورلڈ کپ میں تیز ترین ففٹی ثابت ہوئی۔15ویں اوور میں ٹیم نے 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا، جبکہ 21ویں اوور میں ہیلی اور ایلیس پیری کے درمیان نصف سنچری شراکت مکمل ہوئی۔ تاہم 24ویں اوور میں پیری 32 رنز بنا کر ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئیں۔27ویں اوور میں جمیما روڈریگز نے شاندار ڈائیونگ کیچ لے کر ہندوستان کو دوسرا وکٹ دلایا، جب کہ 28ویں اوور میں انابیل سدرلینڈ بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہو گئیں۔ کپتان الیسا ہیلی نے 31ویں اوور میں 84 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی - بطور کپتان ان کی یہ پہلی ون ڈے سینچری تھی ۔ اسی اوور میں آسٹریلیا 200 رنز کے پار پہنچ گیا۔ 38ویں اوور میں ہیلی نے اسنیہا رانا کی گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو 250 کے ہندسے تک پہنچا دیا۔ تاہم 39ویں اوور میں وہ 133 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آ¶ٹ ہو گئیں۔ 41ویں اوور میں ہندوستان کو پانچواں وکٹ ملا جب تالیہ میک گرا ایل بی ڈبلیو قرار پائیں۔ دیپتی شرما کی اپیل پہلے مسترد ہوئی، مگر ریویو پر فیصلہ ہندوستان کے حق میں گیا۔ ہیلی کی کپتانی اننگز نے آسٹریلیا کو مضبوط بنیاد فراہم کر دی، اور ٹیم ہدف کے قریب پہنچ گئی تھی۔آسٹریلیا کو 45ویں اوور میں چھٹا جھٹکا اس وقت لگا، جب امن جوت کور نے شاندار ان-سویِنگ گیند پر ایشلی گارڈنر کو بولڈ کر دیا۔ گارڈنر دفاعی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند کو مس کر گئیں اور ان کے اسٹمپس بکھر گئے ۔ انہوں نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ گارڈنر کے آ¶ٹ ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والی ایلس پیری دوبارہ میدان میں بیٹنگ کے لیے واپس آئیں۔ اس سے قبل وہ زخمی ہو کر 16 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھیں۔ 46ویں اوور میں ہندستان کو ایک اور کامیابی ملی، جب امن جوت کور نے اپنی بہترین لائن و لینتھ برقرار رکھتے ہوئے سوفی مولینکس کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ امپائر نے اپیل پر فوراً آ¶ٹ قرار دیا۔ مولینکس نے 18 رنز بنائے ۔ امن جوت کور نے مسلسل نپی تُلی بولنگ سے ہندوستان کو دو اہم وکٹیں دلائیں - ایشلی گارڈنر اور سوفی مولینکس کی وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلوی اننگز دبا¶ میں آ گئی۔ آخری لمحات میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 2 اوورز میں 13 رنز درکار تھے ۔ ہندوستان کی جانب سے اسنیہا رانا نے 49واں اوور کروایا، جس کی ابتدائی پانچ گیندوں پر 7 رنز بنے ۔ اوور کی آخری گیند پر ایلس پیری نے آگے بڑھ کر شاندار چھکا جڑا اور آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے یادگار فتح دلا دی۔ پیری نے صرف 52 گیندوں پر 47 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ایلس پیری 16 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلی گئی تھیں، لیکن جب ٹیم کے 6 وکٹ گر گئے تو وہ دوبارہ کریز پر آئیں، نچلے درجے کی بیٹرز کے ساتھ پارٹنرشپ بنائی، اور 6 گیندیں باقی رہتے ہی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ س سے قبل بلے بازی کرتے ہوئے ہندستانی اوپننگ جوڑی پرتیکا راول اور اسمرتی مندھانا نے اچھی شروعات کی، پہلی وکٹ کے لیے 155 رنز کی سنچری شراکت داری قائم کرتے ہوئے ، ایک بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ 25 ویں اوور میں سوفی مولینیو نے اسمرتی مندھانا کو آ¶ٹ کرکے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا، جو سنچری کے راستے پر تھیں۔ اسمرتی مندھانا نے 66 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکے لگا کر 80 رنز بنائے ۔ اس کے بعد اینابیلا سدرلینڈ نے 31ویں اوور میں پرتیکا راول کو 75 رنز پر آ¶ٹ کیا۔ راول نے اپنی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان ہرمن پریت کور (22)، ہرلین دیول (38)، جمائمہ روڈریگس (33)، ریچا گھوش (32) اور امنجوت کور 16-16 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئیں۔ سدرلینڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہندستان کو 48.5 اوورز میں 330 رنز تک محدود کردیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینابیلا سدرلینڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شٹ اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments