بالی ووڈ کے معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمٰن نے اللّٰہ کے ذکر اور حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرنے کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اے آر رحمٰن نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مذہبی عقائد کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے ذکر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مقدس ناموں میں طاقت ہوتی ہے، جیسے کہ ہمارے صوفیانہ عقیدے کے مطابق جب ہم حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں تو اس سے برکت ہوتی ہے۔ گلوکار نے کہا کہ جب حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا جا رہا ہوتا ہے تو بہت سی آسمانی مخلوقات بھی ساتھ شامل ہو جاتی ہیں، صوفیاء کا یہی ماننا ہے۔ اُنہوں نے ذکر کو موسیقی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ جب آپ کوئی صوفیانہ کلام پڑھ رہے ہوتے ہیں تو بھی اپنے ارد گرد ایک طاقت محسوس ہوتی ہے اور ایسے لمحات میں بہت سی اچھی چیزیں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔ اے آر رحمٰن نے سوال کیا کہ زمین پر بعض مقامات بہت مبارک ہیں، کیوں؟ اُنہوں نے خود ہی اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ذکر کرنے والوں کی وجہ سے ہے یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ذکر کرنے والی کسی اور آسمانی مخلوق نے اس جگہ کو چھوا ہو اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلا ہو۔ گلوکار نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم لوگوں کو اکثر کسی گھر، شہر یا جگہ کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ یہ میری خوش قسمتی کی وجہ ہے۔ اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی وہم نہیں ہے بلکہ یہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو انسان نہیں جانتے۔ اے آر رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ موسیقی کے ذریعے کچھ مقدس ناموں کو پکارنا صرف آواز سے کہیں زیادہ گہرا اثر رکھتا ہے۔
Source: social media
6 months ago
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
6 months ago
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
5 months ago
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
6 months ago
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
6 months ago
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
6 months ago
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
6 months ago
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
6 months ago
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
5 months ago
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
6 months ago
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
6 months ago
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
6 months ago
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
5 months ago
معروف اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی ہوڑہ آمد تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کریں گے
5 months ago
بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کی طالبات میں ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی اسکیم کے تحت سائیکلیں دی گئی ہیں: ریاض احمد
6 months ago
نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 129ویں یومِ پیدائش ,طبی جانچ کیمپ، 100 سے زائد افراد نے خون دیا
6 months ago
حاجی پور:ہزاروں فرزندان توحید نے نم آنکھوں کے ساتھ محمد نور عالم کو کیا سپردخاک
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments