Sports

کائلان ایمباپے نے لیونل میسی کو بہترین فٹبالر قرار دیدیا

کائلان ایمباپے نے لیونل میسی کو بہترین فٹبالر قرار دیدیا

فرانس کی ٹیم کے کپتان کائلان ایمباپے نے لیونل میسی کو بہترین فٹبالر قرار دے دیا۔ کائلان ایمباپے سے پریس کانفرنس کے دوران اپنا موازنہ لیونل میسی، ایرلنگ ہالینڈ اور ہیری کین کے ساتھ کرنے کو کہا گیا۔ جس پر اُنہوں نے کہا کہ واضح طور پر لیونل میسی ہی بہترین ہیں، وہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ کائلان ایمباپے نے لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اُنہوں نے 15 سالوں میں دکھایا ہے کہ ان کے پاس کھیل کا حیرت انگیز معیار ہے، باقی سب صرف صحافیوں اور مداحوں کی جانب سے کی جانے والی بحث ہے۔ واضح رہے کہ لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2026ء میں الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا جب کہ ہیری کین اور ایرلنگ ہالینڈ نے اپنے اوپننگ میچز میں 2، 2 گول کیے تھے اور کائلان ایمباپے نے ایک گول کیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments