نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بدھ کے روز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تعریف کیے جانے کے بعد کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سردار ولبھ بھائی پٹیل کا ایک تاریخی خط یاد دلایا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پٹیل کے 18 جولائی 1948 کو شیاما پرساد مکھرجی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے وزیر داخلہ پٹیل نے صاف لکھا تھا کہ آر ایس ایس کی سرگرمیاں حکومت اور قوم دونوں کے لیے خطرہ ہیں۔ جے رام رمیش نے ایک کتاب کے اقتباس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے صبح آر ایس ایس کی تعریف میں کئی باتیں کہیں لیکن کیا وہ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ مہاتما گاندھی کے قتل کے چند ہی ماہ بعد سردار پٹیل نے خود آر ایس ایس کے بارے میں کتنے سنگین خدشات ظاہر کیے تھے؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو تاریخ کے اس پہلو کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے جہاں ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پٹیل نے آر ایس ایس کو لے کر اپنی تشویش درج کرائی تھی۔ جے رام رمیش نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’وزیراعظم صرف آر ایس ایس کی مثبت تشہیر کرتے ہیں لیکن ان کے بانی رہنماؤں کی اصل رائے کو بھول جاتے ہیں۔‘‘ یہ خط 18 جولائی 1948 کو اس وقت لکھا گیا تھا جب ملک میں گاندھی جی کے قتل کے بعد آر ایس ایس پر پابندی عائد تھی۔
Source: Social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو