نینی تال، 30 نومبر :اتراکھنڈ کانگریس پارٹی کے تمام ایم ایل اے سلکیارا ٹنل میں پھنسے 41 مزدوروں کو باہر نکالنے میں اپنا اہم رول ادا کرنے والے ’ریٹ ہول مائنرس‘ کے بہادر جوانوں کو ایک ماہ کی تنخواہ دے کر نوازیں گے۔ اتراکھنڈ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یشپال آریہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ان بہادروں کو کب اور کہاں اعزاز سے نوازیں گے۔ انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ریٹ ہول مائنر دیا جانے والا ایک لاکھ روپے کا انعام بہت کم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت کے تمام منصوبے ناکام ہوئے تو ریٹ ہول مائنر کے بہادر جوانوں کی بدولت سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے میں کامیابی ملی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی کے تمام ایم ایل ایز کی جانب سے ان ریٹ ہول مائنرس کے بہادروں کو انعام کے طور پر ایک ماہ کی تنخواہ دے کر ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔ ان جوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس آپریشن کو کامیاب بنایا ہے۔
Source: uni news service
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ