National

کابینہ نے بنگالی سمیت  مزید پانچ  ہندستانی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا

کابینہ نے بنگالی سمیت مزید پانچ ہندستانی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا

نئی دہلی، 03 اکتوبر : قدیم ہندستانی زبانوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے آج پانچ زبانوں مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دے دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک اہم تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان کی کل 11 زبانوں نے کلاسیکی زبانوں کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ کلاسیکی زبان کا زمرہ حکومت ہند نے 2004 میں بنایا تھا اور اس میں تمل کو پہلا مقام دیا گیا تھا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے یہاں کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کلاسیکی زبان کا درجہ حاصل کرنا ضروری ہے اور اس میں شامل تمام زبانیں ہندوستان کی گہری اور قدیم ثقافتی ورثے کی نگہبان کے طور پرہزاروں سال سے کام کرتی رہی ہیں۔ یہ زبانیں ہر کمیونٹی کے تاریخی اور ثقافتی سنگ میل کی روح کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے 2004 میں ہندوستانی زبانوں کی ایک نئی کیٹیگری ’’کلاسیکل لینگوئجز‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب تک اس کے تحت چھ زبانیں شامل کی جاچکی ہیں۔ تمل کو اس زمرے میں پہلی بار 2004 میں، سنسکرت کو 2005 میں، تیلگو اور کنڑ کو 2008 میں، ملیالم کو 2013 میں اور اڑیہ کو 2014 میں شامل کیا گیا تھا۔اب تک 11 زبانوں کو حکومت ہند سے تسلیم کیا جا چکا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments