Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

طلبہ سے خالی جونیئر ہائی اسکول، اساتذہ اور تعلیمی عملہ بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں!

Admin
By Admin
Sep 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

طلبہ سے خالی جونیئر ہائی اسکول، اساتذہ اور تعلیمی عملہ بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں!
طلبہ سے خالی جونیئر ہائی اسکول، اساتذہ اور تعلیمی عملہ بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں! — September 28, 2026
طلبہ سے خالی جونیئر ہائی اسکول، اساتذہ اور تعلیمی عملہ بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں!
ریاست بھر میں طلبہ سے خالی ہوچکے اسکولوں کو بند کرنے کا عمل شروع ہوتے ہی ایک افسوسناک تصویر سامنے آ رہی ہے۔ جونیئر ہائی اسکولوں کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔ بنیادی طور پر پانچویں سے آٹھویں جماعت تک تعلیم دینے والے ان اسکولوں میں طلبہ کی شدید کمی کے باعث بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ حقِ تعلیم قانون کے تحت 2010 کے بعد بڑی تعداد میں جونیئر ہائی اسکول قائم کیے گئے تھے، تاہم اس سے پہلے بھی کئی ادارے موجود تھے۔ مثال کے طور پر ہوگلی کے ہری پال بلاک میں 1973 میں قائم ہونے والا چترشالی جونیئر ہائی اسکول بھی ان میں شامل ہے۔
الزام ہے کہ 2019 میں جونیئر پرائمری اسکولوں میں پانچویں جماعت شامل کیے جانے کے بعد ان اسکولوں کی حالت تیزی سے خراب ہوئی۔ صرف تین جماعتیں، یعنی چھٹی، ساتویں اور آٹھویں، ہونے اور آٹھویں جماعت کے بعد دوبارہ اسکول تبدیل کرنے کی پریشانی کے باعث والدین نے اپنے بچوں کو ان اسکولوں میں بھیجنا چھوڑ دیا۔
کورونا کی صورتحال نے اس بحران کو مزید گہرا کر دیا۔ ہوگلی کے چترشالی اسکول کے استاد ت±شار بندیوپادھیائے کے مطابق 2018 کے بعد طلبہ کی تعداد میں تیزی سے کمی آنے لگی۔ کورونا کے بعد طلبہ کی تعداد گھٹتے گھٹتے ایک وقت میں صرف 3 سے 4 رہ گئی۔ فی الحال اس اسکول میں چار اساتذہ موجود ہیں، لیکن طلبہ کی تعداد صفر ہے۔ اساتذہ نے محلے محلے جاکر طلبہ تلاش کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔
صرف ہوگلی میں ہی ایسے 7 سے 8 اسکول موجود ہیں جہاں ایک بھی طالب علم یا طالبہ نہیں ہے۔

طلبہ سے خالی جونیئر ہائی اسکول، اساتذہ اور تعلیمی عملہ بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں!...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn